قومی خبریں

فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگایا گیا: طلال چوہدری

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگایا گیا: طلال چوہدری

8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔

جو اسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے۔ عدالتوں میں کسی ایک حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے کارکردگی پر عوام کے دل جیتے۔ آج مہنگائی کم اور اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ سے اوپر ہے۔

پی ٹی آئی سیاسی استحکام میں حصہ لے، طلال چوہدری

ہم یوم تعمیر اور ترقی منا رہے ہیں اور وہ یوم احتجاج۔ کارکردگی میں ہم سے مقابلہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گالی دیتے ہیں۔ فساد کرتے ہیں،پشاور سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔ کوئی یونیورسٹی جس کی ان لوگوں نے بنیاد رکھی ہو۔

آج سعودی عرب ہم سے مطمئن ہے۔ مغرب نے پاکستان پر اعتماد کیا۔ یہاں چیمپئنز ٹرافی شروع ہو رہی ہے۔ ہم اس تعمیر و ترقی کو جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button