شوبز

غیر اخلاقی پرفارمنس، فنکاروں کو نوٹس جاری

پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی ڈراما پرفارمنسز پر متعدد سٹیج اداکاروں اور اداکاراؤں کو نوٹس جاری کر دیے

کونسل نے اس اقدام کا آغاز سٹیج مانیٹرنگ ٹیم کی ویڈیو ثبوتوں کے بعد کیا، جنہوں نے ان غیر اخلاقی پرفارمنسز کی نشاندہی کی۔ نوٹس جاری ہونے والے فنکاروں میں اداکارائیں زارہ خان، آفرین خان، کومل خان، ہنی چودھری، خوشبو خان، ندا چوہدری اور مرد اداکار عقیل حیدر، ساقی خان، عظیم وکی، امجد رانا، اور گڈو کمال شامل ہیں۔

 پنجاب آٹس کونسل نے ان فنکاروں  کو طلب کر لیا ہے اور ان سے غیر اخلاقی پرفارمنسز کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے یہ نوٹس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیے گئے ہیں کہ سٹیج ڈراموں میں پیش کی جانے والی پرفارمنسز معاشرتی اقدار کے مطابق ہوں اور عوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button