بین الاقوامی
غزہ پر اسرائیلی قبضے کی منظوری
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی غزہ پر عسکری قبضے کے منصوبے کی منظوری پر حماس کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی قبضے کی منظوری
حماس نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب بھرپور مزاحمت سے دیا جائے گا۔ اس16رائیلی سیکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے متنازع منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ دیا ہے۔ نکات میں ایک ایسی سول انتظامیہ کا قیام ہے جس میں نہ حماس اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی ہو، غزہ میں اسرائیلی سیکیورٹی کنٹرول، حماس کو غیر مسلح کرنا، زندہ اور مردہ تمام یرغمالیوں کی حوالگی اور غزہ کو اسلحہ سے پاک کرنا شامل ہے۔