بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی حملہ: مزید 100 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملہ پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔ غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

86 / 100 SEO Score
غزہ پر اسرائیلی حملہ: مزید 100 فلسطینی شہیدغزہ پر اسرائیلی حملہ

غزہ پر اسرائیلی حملہ پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔ غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 92 فلسطینی شہید ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 8 فلسطینی بھوک کی شدت سے انتقال کر گئے ہیں۔ غزہ میں اب تک بھوک کی شدت سے 106 بچوں سمیت 235 فلسطینی انتقال کر چکے ہیں۔غزہ پر اسرائیلی حملہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے اسرائیلی حکام اب بھی اہم امداد بشمول خوراک، ادویات، پناہ گاہوں کے سامان اور حفظان صحت کے سامان کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ غزہ کے نظامِ صحت کی منظم تباہی، ہیلتھ ورکرز کی ہلاکتوں اور جبری بھوک کے ذریعے اسرائیل غزہ میں طبی قتلِ عام کر رہا ہے۔

امدادی ٹرک غزہ میں داخل : مصر

غزہ پر اسرائیلی حملہ

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button