بین الاقوامی
غزہ سے اچھی خبریں آئندہ ماہ ملیں گی: ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں آئندہ ماہ ہونے جا رہی ہیں۔

غزہ سے اچھی خبریں آئندہ ماہ ملیں گی: ٹرمپ
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات سے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمیں اہلِ فلسطین کی مدد کرنا ہو گی۔ غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں اگلے ماہ تک ہونے جا رہی ہیں۔