غزہ: اسرائیلی کی ڈرون سے بمباری، 3 فلسطینی شہید
اسرائیلی بمباری سے شہید 2 فلسطینی آپس میں بھائی اور تیسرا کزن بتایا جا رہا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 فلسطینی شہیدوں کی لاشیں ہسپتال لائی گئی۔ تین لاشیں ملبوں سے برآمد ہوئیں۔ 2 لاشیں تازہ حملوں میں شہید ہونےوالوں کی تھی۔ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 9 زخمی فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں 48 ہزار 577 فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ 1 لاکھ 12 ہزار اور 41 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔