تازہ ترینبین الاقوامی
غزہ: اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
غزہ:اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جس کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہیدہوگئے۔

غزہ:اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جس کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہیدہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں اب براہِ راست زمینی حملے بھی شروع کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں شہری علاقوں میں شدید جانی نقصان کا باعث بنی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے اس اقدام پر عالمی سطح پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔ جرمنی اور یورپی یونین نے زمینی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام غزہ کی سنگین صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا۔ یورپی کمیشن کے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح کینیڈا نے بھی اسرائیل کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر زمینی حملہ خوفناک اور انسانی بحران کو مزید سنگین بنانے والا ہے، اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔