بین الاقوامی
اسرائیلی حملوں میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے
اسرائیلی افواج نے غزہ میں اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے
میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں واقع گھر کو نشانہ بنایا جس سے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی افواج کے مختلف حملوں میں الشافی سکول نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 جبکہ المواصی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 7فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں میں 18 فلسطینی شہید
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اس جنگ میں اب تک 57 ہزار 268 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسکے علاوہ 1 لاکھ 35 ہزار 625 افراد اس جنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔