قومی خبریں
مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل
وفاقی حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے کل 2 جنوری کے اجلاس کا وقت تبدیل کیاگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس کل ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے وقت میں تبدیلی اراکین کی درخواست پر کی گئی،حکومت اپوزیشن اجلاس کی صدارت اسپیکرسردار ایاز صادق کریں گے۔