عوام کا سولر حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے: مفتاح اسماعیل
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف قوم کو کہتے تھے کہ سولر اپنے گھروں میں لگوائیں۔

عوام کا سولر حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے: مفتاح اسماعیل
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیرِ اعظم عوام کو سولر لگوانے کا درس دیتے تھے۔ عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے۔
حکومت نے سولر پینلز استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی ہے۔ جو 22 ہزار میگا واٹ بجلی چوری ہو رہی ہے وہ حکومت کو نظر نہیں آرہا۔ 22 روپے مہنگے لگ رہے ہیں، آئی پی پیز سے 70 روپے کی بجلی لینا بوجھ نہیں لگ رہا۔ مفتاح نے کہا کہ آپ خطے میں سب سے مہنگی بجلی اور گیس بیچ رہے ہیں۔ حکومت کی پالیسی ناکام ہے۔ حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے معذرت کر لی۔ پاکستان میں چینی کی قلت ہو گئی۔ اب چینی 170 اور 180 روپے کلو مل رہی ہے۔ شہباز شریف سے پوچھوں گا کہ اس بار چینی کی برآمد کا فیصلہ کس سے اثر انداز ہو کر کیا؟
حکومت کی نااہلی ہے کہ ہر چیز مہنگی ہو کر رہ گئی: مفتاح اسماعیل