بین الاقوامی
Trending

عوام باغیوں کی افواہوں پر کان نہ دھریں، شامی آرمی چیف، قوم سے خطاب

شامی آرمی چیف جنرل عبدالکریم محمود ابراہیم نے قوم سے خطاب سے کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام باغیوں کی من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھریں۔ 

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق شامی آرمی چیف نے کہا کہ شامی فوج بغاوت پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جنرل عبدالکریم محمود ابراہیم نے کہا کہ فوج نے باغیوں پر شدید حملے کر کے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باغیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دیہی علاقوں میں فوج کے دستے موجود ہیں۔ عوام کے تعاون سے جلد بغاوت پر قابو پالیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button