قومی خبریں

عوام اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے۔

عوام اس وقت پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے 29 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب میں مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کو برابری کی حیثیت دینی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کی بات کی ہے، پاکستان تحریکِ انصاف پاکستان میں مساوات کا نظام لائے گی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، 8 فروری کو اس نے 3 کروڑ ووٹ حاصل کیے، کے پی کے میں پاکستان تحریکِ انصاف کی دو تہائی اکثریت ہے۔ گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ایک نظریہ ہے جسے ختم نہ کیا جا سکتا۔

عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے، گنڈا پور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button