قومی خبریں
عمرکوٹ این اے 213 پر پولنگ شروع
عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 پر ضمنی انتخاب پر پولنگ کا آغاز ہو گیا، پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا ٹالپر اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالہی سمیت 18 امیدوار مد مقابل ہیں۔

عمرکوٹ این اے 213 پر پولنگ شروع
قومی اسمبلی کی نشست این اے 213پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی امیدوارصبا تالپور اور پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ لال چند مالہی 2018 میں مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور انہیں جی ڈی اے کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی پی نے یوسف تالپورکی اہلیہ اور رکن اسمبلی تیمور تالپور کی والدہ صبا تالپور کو ٹکٹ دیا ہے۔ 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور نے اسی حلقے سے ایک لاکھ 75 ہزار 162ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔
One Comment