قومی خبریں

عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے: شیخ وقاص

شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو اس میں شک نہیں ہونا چاہیے۔

85 / 100 SEO Score

عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے: شیخ وقاصعمران خان کے بچے

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کے آنے کی تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے، عمران خان کے بچوں نے آنے کا فیصلہ خود کیا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے جب فیصلہ کیا تو والد کو واضح کہا کہ وہ اجازت نہیں لے رہے بتا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو روکنےعمران خان کے بچے سے متعلق باتیں بالکل غلط ہیں،عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے قطعاً نہیں روکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ  عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے قاسم اور سلیمان کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان نہ آئیں۔ مبینہ طور پر عمران خان کے بچے اپنے والد کی رہائی کی تحریک چلانے کے لیے پاکستان آنا چاہتے تھے۔

عمران خان نے اپنے بچوں کو روک دیا

عمران خان کے بچے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button