قومی خبریں
سمندری طوفان ’شکتی‘ پاکستان کو خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شکتی شمال مغربی بحیرۂ عرب میں موجود ہے مگر پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سمندری طوفان ’شکتی‘ پاکستان کو خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شکتی کراچی سے تقریباً 700 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں ہے۔ 6 اکتوبر تک طوفان اپنا رخ تبدیل کر کے مشرق کی جانب مڑے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ آج گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جھکڑوں کے ساتھ ہوا کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹا تک پہنچ سکتی ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں کے قریب 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ طوفان کے مرکز کے گرد ہوا کی رفتار 110 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے7 اکتوبر تک سمندر کی لہریں بہت بلند سے نہایت بلند رہ سکتی ہیں۔










