شوبزقومی خبریں
عمران خان کی بڑی سیاسی غلطی وزیراعظم بننا تھی
عمران خان کی بڑی سیاسی غلطی وزیراعظم بننا تھی،عفت عمر کا انکشاف
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے ایک پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران بانی تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا ان کی سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے خان صاحب اقتدار میں آئے، الزام تراشی اور انتشار معمول بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار کے دوران ایسا کوئی دن نہیں گزرا جب ملک میں تنازع یا کشیدگی نہ رہی ہو۔ “شاید دو دن سکون کے ملے ہوں، باقی ہر روز کوئی نئی جنگ یا نیا مسئلہ کھڑا ہوا۔”
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کسی پر کرپشن یا چوری کے الزامات ہیں تو وہ عدالتوں میں ثابت ہونے چاہئیں، صرف دعووں سے بات نہیں بنتی۔
عفت عمر کے مطابق، عمران خان ایک بڑے ہیرو تھے اور عوام کے دلوں میں جگہ رکھتے تھے، لیکن سیاست میں آ کر انہوں نے اپنی مقبولیت کو نقصان پہنچایا۔









