قومی خبریں
عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے، گنڈا پور
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 8 فروری کو یومِ سیاہ پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

عمران خان کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے حکم پر حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنی۔ حکومت سے دوبارہ مذاکرات عمران خان کے کہنے پر ہی ہوں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 8 فروری 2024ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ لوگوں نے ووٹ کسی اور کو دیا۔ فارم 47 پر کسی اور کو جتوا دیا گیا۔ اگر فارم 45 پر فیصلہ ہونا شروع ہو تو حکومت کے 80 فیصد لوگ فارغ ہو جائیں گے۔
حکمرانوں نے اپنی تنخواہیوں میں 1000 گنا اضافہ کیا، عوام بھوک سے مر رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنے اور فارم 45 کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں۔ کراچی میں لوگوں نے جماعت اسلامی یا پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن ایم کیو ایم کو جتوا دیا گیا۔