قومی خبریں

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور

معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ،وفاقی حکومت

59 / 100 SEO Score

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غورعمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور،وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کررہی ہے۔اختیار ولی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے اسمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے ، وزیراعلیٰ کی پرفارمنس زیرو نہیں مائنس ہے۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے رشتے دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور یہ سرپرستی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات نہ ہونےپر ان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا تھا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جب کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button