قومی خبریں

عمران خان کا پیغام اچکزئی کو پہنچا دیا

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے عمران خان کا پیغام محمود خان اچکزئی کو پہنچا دیا گیا۔

85 / 100 SEO Score
عمران خان کا پیغام اچکزئی کو پہنچا دیا
عمران خان کا پیغام
عمران خان

اپوزیشن ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کو پی ٹی آئی قیادت نے اپوزیشن لیڈر سے متعلق عمران خان کا پیغام پہنچا دیا۔  اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق عمران خان کا فیصلہ حتمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش ہے عمر ایوب اور شبلی فراز کو عدالت سے جو ریلیف ملا اس سے فائدہ اٹھایا جائے، اگر عمر ایوب اور شبلی فراز واپس نہیں آتے تو ان کی جگہ نئے افراد کو لگایا جائے گا۔

عمران خان کا پیغام

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں کو اپوزیشن لیڈرز سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

9 مئی کیس: عمران خان کے کیس سننے والا بینچ تبدیل

عمران خان کا پیغام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button