قومی خبریں

عمران خان کا پیغام، وقت آگیا کھڑے ہوجائیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے وقت آگیا، کھڑے ہوجائیں۔

75 / 100 SEO Score
عمران خان کا پیغام، وقت آگیا کھڑے ہوجائیں، علیمہ خان 
عمران خان

عمران خان کا پیغام، وقت آگیا کھڑے ہوجائیں، علیمہ خان

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے کہا جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے الگ ہو جائیں۔ کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ جیل حکام عدالت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔ علیمہ خان نے کہا نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے عمران خان نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی۔

عمران خان پیغام کا پارٹی لیڈر کے نام

علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی نے بتایا کہ ان سے مانگا کیا گیا تھا۔ دو سال پہلے کہا گیا تھا کہ آپ تین سال خاموش رہیں حکومت چلنے دیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا کہ وہ تین سال کیا تین منٹ نہیں جھکیں گے۔ 9 مئی کے حوالے سے بانی کو کہا گیا کہ معافی مانگ لیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ  معافی وہ مانگیں جنہوں نے تشدد کیا۔ ہم نے جو بات کی کہ بانی کیا چیز چھوڑیں کہ رہا ہوجائیں۔ عمران کو قانون کی بالا دستی کے موقف سے پیچھے ہٹنے کا کہا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا اس کے علاوہ کوئی اور بات ہے تو ہمیں بتائیں۔ 26ویں آئینی ترمیم 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کو چھپانے کے لیے کی گئی۔

عمران خان کیا چھوڑیں تو انہیں رہا کریں گے: علیمہ خان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button