قومی خبریں

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ زبردستی نہیں ہو سکتا: جسٹس ریٹائرڈ وجیہ

81 / 100 SEO Score

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ زبردستی نہیں ہو سکتا: جسٹس ریٹائرڈ وجیہ

پولی گراف ٹیسٹ
حکومت پاکستان

عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ زبردستی نہیں کرا سکتی۔

کراچی سے جاری بیان میں عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نیا میثاقِ جمہوریت ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پہلے پی ٹی آئی میں شامل تھے، جہاں اختلافات کے بعد ان کی تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی تھی، اختلافات بڑھنے کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

پولی گراف ٹیسٹ

پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد جسٹس وجییہ نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی بنیاد رکھی، جہاں اس کی سربراہی کا تنازع پیدا ہو گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اس تنازع کے حوالے سے درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین کو عام لوگ اتحاد پارٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ توہین ہے، شیخ وقاص

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button