تازہ ترینقومی خبریں

مذاکرات ملک و قوم کیلئے کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ڈیل کے لیے نہیں بلکہ ملک و عوام کےلیے کر رہے ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب ہونے چاہئیں۔

مذاکرات ملک و قوم کیلئے کر رہے ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ڈیل کے لیے نہیں بلکہ ملک و عوام کےلیے کر رہے ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب ہونے چاہئیں۔ پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ کی فہرست بہت لمبی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں سے بلا لے لیا گیا، ہمارے لوگوں کو روکا گیا، ہمیں الیکشن سے روکا گیا اور فتح کو شکست میں بدلا گیا، کیسز کے فیصلے نہیں ہوئے، ہمارے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے۔

عمران خان کی رہائی ملکی عدالتوں سے ہو گی،کسی کی مدد کے خواہشمند نہیں: بیرسٹر گوہر

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو مطالبات پر مذاکرات کا کہا تھا۔ ایک مطالبہ اسیران کی رہائی اور دوسرا 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تیسری میٹنگ ہوگی۔ اسپیکر نے اتفاق کیا کہ خان سے ملاقات کے بعد تیسری نشست ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے بڑے عرصے بعد ڈائیلاگ کا دروازہ کھولا۔ مذاکرات ڈیل کےلیے نہیں ملک اور عوام کےلیے کر رہے ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں اور کامیاب ہونے چاہئیں۔  انکا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے جسے اوورسیز کےلیے کہا گیا، اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات محدود کرنے کی اپیل برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button