قومی خبریں

عمران خان نے کہا مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں، فیصل چوہدری

عمران خان نے کہا مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں، عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کہا پاکستان کے مسائل اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری، کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کروانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

عمران خان سے ملاقات پر مکمل خاموشی ہے: فیصل چوہدری

انہوں نے کہا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی، پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ پروپیگنڈا اکاؤنٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے اہم ہدایات جاری کی ہیں، بانی نے بشریٰ بی بی، شہداء سے متعلق پروپیگنڈا والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی، بانی نے عرب ممالک سے متعلق پروپیگنڈا والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button