قومی خبریں
عمران خان نے اسرائیل کی مذمّت کی ہے، شیر افضل مروت
قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مشرق وسطیٰ میں صیہونی طاقت کی مذمت کی ہے۔

خان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی مذمّت کی ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اسرائیل کے معاملے میں بانی کا مؤقف واضح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا شاید کوئی لیڈر ہوگا جو پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرسکے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ریاستِ پاکستان نے جو ایران اور اسرائیل کے معاملے پر پالیسی اپنائی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔
عمران خان نے اسرائیل کی مذمّت کی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ہماری ریاست ایرانیوں کے ساتھ کھڑی رہے۔