عمران خان: صرف انصاف چاہتے ہیں، علی ظفر
سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں۔

عمران خان: صرف انصاف چاہتے ہیں، علی ظفر
عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ خان نے واضح کیا ہے کہ میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کےلیے کھلے ہیں۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا۔ رعایت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔ پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لیے تیار ہو جائے۔
عمران خان کا موقف

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے اب میں برداشت نہیں کروں گا۔ اگر کوئی سامنے نہ آیا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔ احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا۔ 5، 6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علیمہ خان کے کچھ لو کچھ دو کے بیان پر بانی نے کہا ملک کی خاطر کچھ لو کچھ دو کے لیے تیار ہیں۔