عمران خان سے پارٹی راہنماوں کی ملاقات کرادی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
عمران خان سے بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل مروت نے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کمرۂ عدالت میں ہوئی۔
دوسری جانب عدالت نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔ عمران خان کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔