قومی خبریں

عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جنید اکبر و دیگر کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

اس حوالے سے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے بنائے گئے مکینزم پر عمل نہیں کر رہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ کو ان 8 رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔ درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

اختر مینگل،اچکزئی، عمران خان سے ملاقات کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button