قومی خبریں
استعفوں پر دستخط مستند ہیں، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔

استعفوں پر دستخط مستند ہیں، علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کردیا گیا تھا اب تسلیم کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط میں علی امین کے دستخط کو مختلف اور غیرمشابہ قرار دیا گیا ہے۔










