قومی خبریں

علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کی کھل کر حمایت کردی

اسلام آباد: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو

79 / 100 SEO Score

اسلام آباد: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالاعلی امین گنڈا پور باغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور آنے والی نسلوں کیلئے کالاباغ ڈیم بنانا ہوگا، صوبائیت کے چکر میں پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، پورے پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔انہوں نے کاہ کہ ہم کچھ ڈیمز کے نام لینے سے ڈرتے ہیں, کالاباغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو بات کر کے انہیں دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ دینے کے لیے تیار ہیں دیگر صوبوں کو اس میں حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ  ڈیم کی تعمیر ممکن ہو سکے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے ڈیم بنانے میں تاخیر کی اس وجہ سے اتنا زیادہ نقصان ہوا ہے اور اب صوبائی حکومت اپنے طور پر ڈیم بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی آفات کے حوالے سے کام نہیں کیا گیا اور نہ ہی ڈیم بنائے گئے، ہم نے گزشتہ سال 6 ڈیم مکمل کیے، ہیںل، گومل زام ڈیم بن گیا ہے جس کی وجہ سے نقصانات کم ہوئے اور اب ہم مختلف اضلاع میں ڈیم بنارہے ہیں تاکہ مسائل کم ہوں،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پشاورکے تحفظ کے لیے جبہ ڈیم بنارہے ہیں، بڈھنی پشاورسے سیلاب سے بچائو کے لیے حفاظتی دیواربنائی جارہی ہے۔علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ بونیر میں کلائوڈبرسٹ ہوا ہے جس کادرختوں سے کوئی تعلق نہیں، کلاوڈبرسٹ موسم میں حدت کی وجہ سے ہورہے ہیں جوکہیں بھی ہوسکتے ہیں۔ پتھروں کوسیلاب کے ساتھ روکنے کے لیے سوئزرلینڈکی طرز پرنیٹ لگائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button