قومی خبریں
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔

علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
اے ٹی سی میں علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اپنے وکلاء علی بخاری اور فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔ اے ٹی سی نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔