قومی خبریں

عدالتی فیصلے نے آئینی عمارت کو منہدم کردیا، سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج ہمارے آئین پر حملہ ہوا، عدالتی فیصلے کے تحت فوجی افسران سویلین کا ٹرائل کرسکتے ہیں۔

عدالتی فیصلے نے آئینی عمارت کو منہدم کردیا، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج ہمارے آئین پر حملہ ہوا ہے، ہمارے آئین کی شق 175/3 طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کے تحت فوجی افسران سویلین کا ٹرائل کر سکتے ہیں۔ اس شق کو اکتوبر 2023ء میں 5 رکنی بینچ نے غیر آئینی قرار دیا تھا۔ سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ آج کے دن میں ہمارے آئین پر حملہ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ بطور قانون دان میرے کیریئر کا یہ تاریک دن ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے تمام آئینی عمارت کو منہدم کردیا۔ سویلین کو کسی بھی فوجی عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔ انگریز کے دور میں بھی آرمی ایکٹ میں یہ شق موجود نہیں تھی۔ بھارت میں بھی سویلین کو فوجی عدالتوں میں نہیں پیش کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جو دشمن کو مزاحمت دکھائی ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔

آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، محفوظ فیصلہ سنا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button