کھیل

عثمان خواجہ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

گزشتہ کچھ دنوں سے عثمان خواجہ سے متعلق ان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں

59 / 100 SEO Score

عثمان خواجہعثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایشز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا، انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا، جس میں عثمان خواجہ 88واں اور آخری میچ کھیلیں گے۔واضح رہے کہ عثمان خواجہ کا ٹیم میں بحیثیت اوپنر رول ختم ہو چکا ہے، ٹریوس ہیڈ اوپننگ کر رہے ہیں، 39 سالہ عثمان خواجہ 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے عثمان خواجہ سے متعلق ان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، عثمان خواجہ سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کی بعد تنقید کا شکار ہوگئے تھے، وہ کمر کی تکلیف کے باعث برسبین ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button