کھیل

عالمگیر شیخ ورلڈ پول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل

پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ ورلڈ پول ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور نمائندہ مقرر۔ 

81 / 100 SEO Score

عالمگیر شیخ ورلڈ پول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل

ورلڈ پول
محمد آصف

اے سی بی ایس کا کہنا ہے کہ عالمگیر شیخ کیو سپورٹس ایڈمنسٹریشن میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایشیا بھر میں بلیئرڈ اور پول کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،عالمی کیو اسپورٹس کمیونٹی کیلئے ان کی شرکت کے منتظر ہیں۔

عالمگیر شیخ نے کہا کہ یہ میرے اور ملک کیلئے اعزاز ہے، میں ورلڈ پول ایسوسی ایشن کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بورڈ میں شامل کیا۔ یہ پاکستانی سنوکر اینڈ بلیئرڈ کا دنیا بھر میں بہترین کارکردگی کا اعتراف بھی ہے، بلیئرڈ اینڈ سنوکر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کیلئے بے شمار عالمی اعزازات حاصل کئے ہیں۔

سارک سنوکر چیمپیئن شپ: محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button