عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
صدر مملکت آصف علی زرداری نےمنظوری دیدی باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری

عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات،صدر مملکت آصف علی زرداری نےمنظوری دیدی باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ایئر سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دیدی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا ئی ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔صدر مملکت نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔









