بین الاقوامی

بھارتی طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی برآمد

ایئر انڈیا بوئنگ 787 کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا۔

83 / 100 SEO Score

بھارتی طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی برآمدبھارتی طیارے کا دوسرا بلیک باکس

بھاتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن جانے والی بدقسمت پرواز 171 کے ملبے دونوں بلیک باکسز برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی حکام نے وزیراعظم نریندر مودی کے ایک سینئر معاون پی کے مشرا کو بلیک باکس کی بازیابی کی تصدیق کی۔ پی کے مشرا نے احمد آباد میں طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا اور سول ہسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں زخمی افراد زیر علاج ہیں۔

بھارتی طیارے کا دوسرا بلیک باکسبھارتی طیارے کا دوسرا بلیک باکس

انہوں نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر مہلک حادثے کے ایک دن بعد، جمعہ کو برآمد کر لیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر سے اس افسوسناک حادثے کی وجہ کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ اس حادثے میں 241 مسافر سمیت 270 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی طیارہ حادثہ 241 ہلاک متعدد زخمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button