صنعت وتجارتعلاقائی

طورخم باڈر پر کشیدگی برقرار 

طورخم سرحد پر کشیدگی کے باعث تجارت آج 23 ویں روز بھی بند ہے۔

طورخم باڈر پر کشیدگی برقرار  طورخم سرحد سے تجارتی گزرگاہ کے علاوہ پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ تجارتی گزرگاہ کی بندش سے یومیہ اوسطاً 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔ ادھر جرگہ ممبر کے مطابق پاک افغان جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی کا معاہدہ برقرار ہے۔ جرگہ مذاکرات کی بحالی کے لئے افغان جرگہ قیادت سے رابطے میں ہیں۔
تجارتی راہداری طورخم کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے۔ پاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا ہے۔

چینی: قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button