Site icon MASHRIQ URDU

طالبہ کودنے سے پہلے27منٹ تک فون پربات کرتی رہی

یونیورسٹی میں 21 سالہ طالبہ کا اقدامِ خودکشی

نجی یونیورسٹیطالبہ کودنے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی، طالبہ نے آخری کال کا ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ صبح یونیورسٹی پہنچ کر کلاس میں نہیں گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ کے ٹیسٹ میں 35 میں سے 18 نمبر آنے پر وہ غیرمطمئن تھی، طالبہ نے اس کا ذکر اپنے والد اور بھائی سے بھی کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بیان پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا، تمام کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے لواحقین نے قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔دوسری جانب خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ اسپتال میں زیر علاج ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے دماغ پر چوٹ آئی ہے، کمر اور گھٹنے بھی فریکچر ہیں۔

Exit mobile version