ذرائع ابلاغ کے مطابق اورچھا روڈ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پشپیندر یادو نے بتایا کہ 17 سالہ طالبعلم گولی مارنے کے بعد پرنسپل کے ہی اسکوٹر پر فرار ہوا جو کچھ گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا گیا۔
پشپیندر یادو نے بتایا کہ ملزم اتر پردیش کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم سکول میں نامناسب رویے کی وجہ سے مشہور ہے، اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔