تازہ ترینقومی خبریں

طالبان اور بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا

افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

83 / 100 SEO Score

اسلام آبادطالبان: حالیہ سرحدی کشیدگی کے دوران افغان طالبان اور بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جھوٹی ویڈیوز اور گمراہ کن خبریں پھیلانا شروع کر دیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا افغان جارحیت سے متعلق غلط دعوے اور من گھڑت رپورٹس نشر کر رہا ہے جبکہ افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ طالبان نے ایک پاکستانی ٹینک قبضے میں لیا ہے۔ فیکٹ چیک پلیٹ فارم "گروک” نے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ٹینک دراصل روسی ساختہ ہے جو افغان طالبان کے ہی زیرِ استعمال ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان کی جانب واقع دوستی گیٹ کو خود آئی ای ڈی کے ذریعے تباہ کیا جبکہ پاکستانی سمت کا گیٹ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ بھارتی میڈیا نے اسے توڑ مروڑ کر پاکستان کے خلاف پیش کیا۔

مزید یہ کہ بھارتی اور افغان میڈیا نے کابل میں ہونے والے بم دھماکے کو آئل ٹینکر پھٹنے سے منسوب کیا، جبکہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکا پاک فوج کے "پریسیژن اسٹرائیکس” کا نتیجہ تھا۔

بھارتی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو جھوٹا طور پر شہید پاکستانی فوجی قرار دیا، تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو بیان جاری کر کے اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

طالبانسکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغان طالبان، اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا کر عالمی سطح پر گمراہ کن تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button