تازہ ترینقومی خبریں

ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقاراحمد اور چار جوانوں کی نماز جنازہ ادا

تربت: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور

81 / 100 SEO Score

شہیدتربت: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور ضلع کیچ میں شہید ہونے والے کیپٹن وقار احمد اور چار جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

 

نمازِ جنازہ میں وزیر داخلہ کے ساتھ آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان، اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی موجود تھے۔ شہداء میں شہید کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، شہید لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔ اس موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔ محسن نقوی اور میجر جنرل بلال سرفراز نے شہداء کے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ شہداء نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ میں ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ قوم ان عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم اٹل ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button