قومی خبریں

کراچی:زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئی

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 32 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں۔

82 / 100 SEO Score

کراچی:زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئیکراچی:زلزلے کے 2 جھٹکے

زلزلے کے تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے۔ جن کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔ امیر حیدر لغاری نے میڈیا سے  گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آخری جھٹکا صبح 8 بج کر 32 منٹ پر 1.5شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلوں کے جھٹکوں کی گہرائی 2 کلو میٹر سے 188 کلو میٹر تک تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں آج صبح سویرے بھی زلزلے کے مزید 2 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا 4 بج کر 46 منٹ پر ریکارڈ ہوا جبکہ زلزلے کی شدت 2.7 اور گہرائی 2 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڈیفنس کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

کراچی:زلزلے کے 2 جھٹکے

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا دوسرا جھٹکا 7 بج کر 58 منٹ پر ریکارڈ ہوا، زلزلے کی شدت 1.8 اور گہرائی 8 کلو میٹر رہی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلو میٹر کے قریب تھا۔

کراچی میں ایک بار پھر زلزلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button