صنعت وتجارتقومی خبریں

امریکی ٹیرف پر پاکستان کی حکمت عملی

امریکی ٹیرف کے مدنظر حکومت نے موثر حکمت عملی تیار کرلی، 2 اعلیٰ سطح کی ٹیمیں نے کام کا آغاز کردیا۔

امریکی ٹیرف پر پاکستان کی حکمت عملی

وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا۔ دونوں ٹیمیں امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کریں گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے  گئے۔ سیکریٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر  مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی۔ 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کو امریکی ٹیرف کے معاملے پر پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔

امریکا کا 25 ممالک پر جوابی ٹیرف،پاکستان شامل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button