قومی خبریں

صدر زرداری کی صحت پہلے سے بہت بہتر

صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی طبعیت بہت بہتر ہے۔

صدر زرداری کی صحت پہلے سے بہت بہتر

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ کورونا ہوا ہے، کچھ ایسی ادویات ہیں جو پاکستان میں دستیاب نہیں تھیں وہ منگوائیں۔ اب صدر کی طبعیت بہت بہتر ہے۔ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین کی جانب سے انہیں مسلسل چیک کیا جا رہا ہے۔ کورونا کے کیسز اب بھی آ رہے ہیں لیکن وہ اتنا خطرناک نہیں ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر زرداری بالکل ٹھیک ہیں۔ میڈیکلی فٹ ہیں۔ انہیں ان کے اسپیشلسٹ دیکھ رہے ہیں۔ انفیکشن کنٹرول کے ڈاکٹر اسامہ بھی صدر مملکت کو دیکھ رہےہیں۔ عاصم حسین نے کہا کہ صدر زرداری کی صحت سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں۔ صدر زرداری کی صحت سے متعلق سیاسی کورونا کہنا بالکل غلط بات ہے۔ ہمارے پاس ریکارڈ ہے کورونا کیسز اب بھی آرہے ہیں۔ لیکن یہ پہلے جیسا کورونا نہیں، یہ کورونا کا ایک اور قسم کا ویرینٹ ہے۔ کورونا کا یہ ویرینٹ اتنا مہلک نہیں، اس کے اتنے منفی اثرات نہیں۔ کورونا کی اینٹی وائرل دوائیاں آگئی ہیں جو کافی مؤثر ہیں۔

صدر زرداری ناسازی طبعیت، سی ای سی اجلاس ملتوی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button