قومی خبریں

پیکا ایکٹ: سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم

 ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر دی ہے۔

پیکا ایکٹ: سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

محکمۂ داخلہ میں سیل قائم کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی، جھوٹے مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، ان کے خلاف ایکشن ہو سکے گا۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ مختلف قسم کے سائبر کرائم اب نئی اتھارٹی دیکھ رہی ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ اس اتھارٹی کا کام آن لائن سیفٹی اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو رجسٹر کر کے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے لیے گائیڈ لائن، ضروری ہدایات اور معیار طے کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا جرائم: سزا کی تیاری، قومی اسمبلی میں بل پیش ہونے کا امکان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button