پاکستان

صدر اور وزیرِ اعظم نے جے یو آئی سے دھوکا کیا: لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر اور وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ نے جے یو آئی سے دھوکا کیا

ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن کے مسئلے کا حل تمام مدارس کا متفقہ مطالبہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تنازع پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بنایا جائے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کرم میں امن کے لیے طویل مدت کے لیے فائز بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے صاف بتا دیا ہے کہ ابھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن 8 تاریخ کو فیصلہ سنا دیں گے۔

صوابی میں خطاب کے دوران سربراہ جے یو آئی نے کہا تھا کہ ایک شخص جو بل کا ڈرافٹ بنانے میں شریک رہا ہے، آج اس کو اعتراضات ہیں؟ اسے بد دیانتی نہ کہا جائے تو کیا نام دیں؟

دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

جے یو آئی کے مطابق وزیرِ اعظم نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button