تازہ ترین

صدر آزاد کشمیر کی حکومت کو آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے حکومت آزاد کشمیر کو پیسفل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت کر دی۔

صدر آزاد کشمیر نے حکومت کو آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کی فوری رہائی کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے وزیراعظم چودھری انوار الحق کو اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا، جس کے بعد حکومت آزاد کشمیر نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے، عوامی ایکشن کمیٹی اور وزراء کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ شروع کردیا۔ مظاہرین تینوں ڈویژنز کے انٹری پوائنٹس بند کر دیے۔

عوامی ایکشن کمیٹی اور وزراء کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پونچھ ڈویژن میں مظاہرین نے کوہالہ انٹری پوائنٹ اور پلندری میں ڈھلکوٹ کے انٹری پوائنٹ کو بند کردیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر کا کہنا ہے کہ کل مزید مشاورت کی جائے گی، کل اسمبلی کے گھیراؤ کی کال بھی دے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button