جرم و سزاقومی خبریں

صحافی فیاض سولنگی، اغوا کا ڈرامہ نکلا 

خیرپور سے صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

صحافی فیاض سولنگی، اغوا کا ڈرامہ نکلا،  خیرپور اور کشمور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے صحافی کو برآمد کیا اور میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ ایس ایس پی خیرپور توحید میمن اور ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صحافی نے زمین کے تنازع پر اپنے کزنز پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لیے چچا کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا، چچا اور بھتیجے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صحافی نے ڈاکوؤں کی جانب سے خود پر تشدد کی فوٹیج بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی۔

صیہونی فوج کا صحافیوں کی گاڑی پر حملہ، 5 جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق صحافی فیاض سولنگی اور ڈاکو مظہر سولنگی کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ صحافی فیاض سولنگی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا، جس پر اُس کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا ذہنی دباؤ کا شکار تھا اس لیے نمبر بند کر کے چلا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button