قومی خبریں
صحافی خاور حسین: قتل کیا گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ
صحافی خاور حسین کی دوبارہ کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت سر میں لگنے والی گولی سے ہوئی۔

صحافی خاور حسین: قتل کیا گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ
ابتدائی رپورٹ کے مطابق گولی کانٹیکٹ شاٹ تھی جو دائیں جانب سے داخل ہو کر بائیں جانب سے نکلی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولی لگنے سے دماغ مکمل طور پر متاثر ہوا جس کے نتیجے میں موت واقع ہوئی۔
میڈیکل بورڈ میں بتایا گیا ہے کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم اور موت کے درمیان کا وقت 36 گھنٹے سے زائد تھا جبکہ صحافی کے جسمانی اعضاء نارمل اور صحت مند پائے گئے۔