قومی خبریں
گرفتار حیدر سعید سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ نہیں، شیخ وقاص
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ گرفتار نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں

گرفتار حیدر سعید سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ نہیں، شیخ وقاص،
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس شخص نے سوشل میڈیا پر کیا شیئر کیا وہ اس پر بحث نہیں کرتے۔ لیکن یہ پاکستانی نوجوان ہیں، جو اپنے طریقوں سے غصہ نکالتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو انہیں تحقیقات کے لیے بلائیں۔ ان کے گھروں پر چھاپے مار کر اٹھانا درست نہیں۔ خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے 20 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔