قومی خبریں

شیخوپورہ: ڈمپر کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 گھوڑے ہلاک

شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر گزشتہ رات تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شادیوں میں گھوڑا ڈانس کرانے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 2 گھوڑے بھی مارے گئے۔

شیخوپورہ: ڈمپر کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 گھوڑے ہلاک

مرکزی انجمن تاجران نے حادثے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔

 احتجاج میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

 صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ شہزاد احمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فاروق آباد، شیخوپورہ کے درمیان سڑک نہ بننےکی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 4 سال سے التوا کاشکار شیخوپورہ فاروق آباد روڈ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔

شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button